وائپر ٹیکنالوجی نے ایف پی سی آئی برینڈز آف دی ائیرکے دو ایوارڈز حاصل کر لیے

ہفتہ 12 مئی 2018 21:11

وائپر ٹیکنالوجی نے ایف پی سی آئی برینڈز آف دی ائیرکے دو ایوارڈز حاصل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) اور برینڈز فاؤنڈیشن کی جانب سے آٹھویں ایف پی سی سی آئی برینڈز آف دی ائیر ایوارڈز 2017-18 کی پروقار تقریب ہفتے کو کراچی میں مقامی کنونشن مارکی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل تھے۔

اس موقع پر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معروف ادارے وائپر ٹیکنالوجی کو دو ایوارڈز سے نواز گیا۔ یہ دو ایف پی سی سی آئی برینڈز آف دی ائیر ایوارڈز مختلف کیٹیگریز، انوویٹو ای لرننگ پروڈکٹس اینڈ پرسنل کمپیوٹرز اور انفرااسٹرکچر سالوشنز میں دئیے گئے۔ وائپر کی جانب سے اس کے سی ای او اور چیئرمین ایف پی سی سی آئی ، آئی ٹی کمیٹی خوشنود آفتاب اور ڈائریکٹر منیجڈ سروسز عاصم شیخ نے یہ ایوارڈز مہمان خصوصی ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے وصول کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بزنس کمیونٹی کی معروف شخصیت و سابق سی ای او ٹڈاپ ایس ایم منیر، صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور اور سی ای او برینڈز فاؤنڈیشن راشد عالم بھی موجود تھے۔ تعریفی سند کے مطابق وائپر ٹیکنالوجی نے کوانٹیٹو کنزیومر سروے، کوالیٹیٹو اسٹڈی، ایکسپرٹ پینل انالسز اور اپنی انڈسٹری کیٹیگری میں کرنٹ ائیر مارکیٹ اسٹینڈنگ کے تمام معیارات پر پورا اتری ہے۔

ایف پی سی سی آئی برینڈز آف دی ائیر کے دو ایوارڈز ملنے پر سی ای او وائپر ٹیکنالوجی خوشنود آفتاب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے۔ برینڈ کی اہمیت اب پہلے کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ اس سے نہ صرف کمپنی کو صارفین کی نظر میں اپنی ساکھ بہتر بنانے بلکہ اندرون و بیرون ملک اپنا کاروبار بڑھانے کا بھی موقع ملتا ہے۔ خوشنود آفتاب نے کہا کہ ایسے ایوارڈز سے ان کمپنیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جو ملکی معاشی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔