قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کی قدم عباسی سے تعزیت

ہفتہ 12 مئی 2018 21:11

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے لاڑکانہ پہنچ کر 10 روز قبل قتل ہونے والے نوجوان احد عباسی کے والد قدم عباسی سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ سمیت پورے سندھ میں بدامنی کی آگ بھڑک رہی ہے جس کا مثال ثمینہ سندھو، صائمہ جروار، کاشف شاہ اور احد عباسی جیسے واقعات لاقانونیت، خون و حراس کی صورتحال کے واضع مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احد عباسی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پولیس کی ناکامی کا واضع ثبوت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ احد عباسی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے بصورت دیگر ہمارے کارکنان روڈوں پر ہونگے۔ اس موقع پر مقصود سومرو، جمیل میمن، ڈاکٹر سریش اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :