کوئٹہ: خضدار میں کراچی سے کوئٹہ آنیوالی مسافر کوچ الٹ گئی پانچ مسافر جاں بحق ،35 زخمی

ہفتہ مئی 21:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) بلوچستان کے علاقے خضدار میں کراچی سے کوئٹہ آنیوالی مسافر کوچ الٹ گئی پانچ مسافر جاں بحق جبکہ35 زخمی ہو گئے زخمیوں سے 5 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کوفوری طور پر خضدار منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق خضدا رکے علاقے تحصیل باغبانہ کے قریب زاوہ میں کراچی سے کوئٹہ آنیوالی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ35 زخمی ہو گئے 35 زخمیوں سے پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔