کوئٹہ:گڈانی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

ہفتہ مئی 21:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) بلوچستان کے علاقے گڈانی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق اطلاعات کے مطابق حب کے علاقے ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے باپ بیٹا جے پال داس اور گرش ناتھ کو قتل کر دیا دونوں کا تعلق ہندو برادری سے بتایا جاتا ہے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔