اسلام آباد ،رینجرز کی جانب سے شاہ اللہ دتہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مرد،111 خواتین اور154مریضوں کا چیک اپ کیا گیا

ہفتہ 12 مئی 2018 21:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) رینجرز کی جانب سے اسلام آباد کے نواحی علاقہ شاہ اللہ دتہ میں میڈیکل کیمپ کا قیام،78مرد،111 خواتین اور154مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ احمد شہید ماڈل سکول میں لگایا گیا جس میں پاکستان آرمی سمیت سویلین ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف نے شرکت کی،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات اور محفوظ ماحول میں 60ہزار سے زائد مالیت کی ادویات اور طبعی معائنہ کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔

میڈیکل کیمپ میں نواحی علاقوں سے بچے،خواتین اور بزرگ مفت علاج اور ادویات کی سہولت سے مستفید ہوئے۔اس موقع پررینجرز کے افسران اور جوانوں نے بچوں میں چاکلیٹ ٹافیاں اور کھلونے بھی تقسیم کئے۔رینجرز حکام کے مطابق میڈیکل کیمپ کا مقصد شہریوں کو گھر کے قریب معیاری اور مفت طبی سہولیات فراہم کرنا ہی۔