عام انتخابات،مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ 15 مئی مقرر

ہفتہ مئی 21:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کے خواہش مندوں کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ 15 مئی مقرر کر دی،،قومی اسمبلی کیلئے 50 ہزار اور صوبائی اسمبلی کیلئے 30 ہزارروپے پارٹی فیس مقرر،ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات 2018 میں مسلم لیگ ن کی جانب سے حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے 15 مئی سے مسلم لیگ ن کے ماڈل ٹائون دفتر لاہورمیں درخواستیں وصول کی جائیں گی،جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے قوسمی اسمبلی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کیلئے 50 ہزار اور صوبائی اسمبلی پر الیکشن کے خواہشمند کیلئے 30 ہزار روپے پارٹی فیس مقرر کی ہے ،موصول ہونے والی درخواستوں پر الیکشن کمیٹی سکروٹنی کے بعد فیصلہ کر کے پارٹی ٹکٹ دے گی،