خادم اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر جہلم سمیت پنجاب بھر میں سینکڑوں مدنی دستر خوان لگائے جائیںگے،شہبازشریف

زیادہ کردار مخیر حضرات کا ہوگا ، حکومت پنجاب ان کی معاونت کریگی،مخیر حضرات کے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 12 مئی 2018 21:26

خادم اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر جہلم سمیت پنجاب بھر میں سینکڑوں مدنی ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے مشیر حاجی محمد نواز نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق رمضان المبارک کے موقع پر جہلم سمیت پنجاب بھر میں سینکڑوں مدنی دسترخوان لگائے جائیں گے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم ڈاکٹر آفاق وزیر نے اجلاس میں کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے لگائے جانیوالے ان مدنی دسترخوانوں کے قیام کا مقصد مستحقین کو باعزت طریقے سے افطار کے لئے کھانے کی فراہمی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں مخیر حضرات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جہلم ڈاکٹر آفاق وزیر، اسسٹنٹ کمشنر جہلم زاہد خان،ڈی او انڈسٹریز ،صدرپٹرول پمپ ایسوسی ایشن ملک نواز، جاوید قریشی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

حاجی محمد نواز نے کہا کہ دین اسلام میں ضرورت مند کو کھانا کھلانا بہت بڑا کار ثواب ہے اور ہمیں اللہ سے تجارت میں صرف نفع ہی حاصل ہو گا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر آفاق وزیر نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کے ضلع جہلم میں 70 مدنی دسترخان اور دیگر دسترخان پیٹرول پمپس اور پبلک پلیسز پر لگائے جایں گے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بس اڈوں، پٹرول پمپس اور دیگر عوامی مقامات پر مدنی دسترخوان لگائے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ان سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال ماہ رمضان میں پہلے سے بھی بہتر دسترخوان لگائے جائیں گے ۔انکا کہنا تھا کہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے تشکیل دیا گیا ہے تا کہ لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں ۔اس زمن میں جہلم سے تعلق رکھنے والے مخیر خضرات کسی قسم کی مدد کے لئے اسسٹنٹ کمشنر جہلم سے رابطہ کر کے نیک کام میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔