محفوظ زچگی ہر ماں کا حق ،،اس کیلئے اسباب پیدا کرنا معاشرے کا فرض ہے، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھو

ہفتہ 12 مئی 2018 21:26

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) چیئر پرسن ہمت ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ محفوظ زچگی ہر ماں کا حق ہے اور اس کے لیے اسباب پیدا کرنا معاشرے کا فرض ہے ماں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ہمت کے زیر انتظام حاملہ خواتین کے لیے آج جیوکیئر میں فری میڈیکل کیمپ لگائیں گی یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید بتایا کہ حاملہ خواتین کے چیک اپ کے ساتھ ساتھ فری الٹر اسائونڈ ، ادویات ، پھول اور لنچ باکس بھی فراہم کیے جائیں گے بہتر مستقبل کے لیے صحت مند ماں کا ہونا بہت ضروری ہے بہتراور محفوظ زچگی کے لیے وہ جیو کیئر فرید آباد میں آج 13مئی بروز اتوار صبح 8بجے سے 12بجے تک جیو کیئر فرید آباد خواتین کی رجسٹریشن کی جائے گی اور انہیں مفید مشوروں کے ساتھ ساتھ چیک اپ اور بہتر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :