سپریم کورٹ نے میئرکراچی کونالوں کی صفائی کیلئے مزیدایک ماہ کی مہلت دیدی

ہفتہ مئی 21:26

سپریم کورٹ نے میئرکراچی کونالوں کی صفائی کیلئے مزیدایک ماہ کی مہلت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے میئرکراچی کونالوںکی صفائی کیلئے مزیدایک ماہ کی مہلت دیدی ہے،،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میںفراہمی اورنکاسی آب سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران میئرکراچی نے عدالت کوبتایاکہ کراچی میں36نالے ہیںان کی صفائی کاکام شروع ہوگیاہے عدالت نے استفسارکیاکہ وسیم اخترصاحب یہ خوش خبری کب سنائیںگے کہ کراچی گندگی سے صاف ہوگیاہے،میئرکراچی نے عدالت کوبتایاکہ 15روزمیںپیش رفت ہوجائے گی جامع منصوبہ بنالیاہے اس سلسلے میںٹینڈرجاری کئے جارے ہیںعدالت نے میئرکراچی کوایک ماہ میں نالے صاف کرنے کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ موسون بارشوںکے دوران کراچی کاحال خراب نہیںہوناچایئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ17مارچ کوکراچی رجسٹری میںہونے والی سماعت کے دوران بھی چیف جسٹس نے ایک ہفتے میںشہرکی صفائی کاحکم دیاتھاتاہم میئرکراچی شہرصاف کرنے میںناکام رہے جبکہ سندھ واٹرکمیشن بھی میئرکراچی کومتعدبارشہرکی صفائی کاحکم دے چکاہے۔#