کراچی، چیف جسٹس نے سانحہ 12مئی کیس کی فائل طلب کرلی

ہفتہ 12 مئی 2018 20:47

کراچی، چیف جسٹس نے سانحہ 12مئی کیس کی فائل طلب کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) چیف جسٹس نے سانحہ 12مئی کیس کی فائل طلب کرلی ہے ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میںچیف جسٹس کی سربراہی میںبینچ نے اہم کیسزکی سماعت کی جبکہ کیسزکی سماعت کے آغازپرچیف جسٹس نے سانحہ 12مئی کے حوالے سے ریمارکس دیئے کہ 12مئی کوکراچی میںالمناک واقعہ ہواہمیںسانحہ کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کرنی چاہیے ،اس موقع پرسانحہ 12مئی کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ،جبکہ چیف جسٹس کے اس استفسارپرکہ کیاسانحہ 12مئی کی تحقیقات نہیں ہوئی ،بریسٹرفیصل صدیقی نے جواب دیاکہ سانحہ 12مئی کاکیس سندھ ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے جس پرچیف جسٹس نے سانحہ 12مئی کے کیس کی فائل طلب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کیس نمبردیں ہم جائزہ لیں گے