معروف اداکارہ بابرہ شریف نے دکان سے کرایہ دار کی بے دخلی کیلئے لاہور کی سول عدالت میں دعویٰ دائر

ہفتہ مئی 20:47

معروف اداکارہ بابرہ شریف نے دکان سے کرایہ دار کی بے دخلی کیلئے لاہور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ بابرہ شریف نے دکان سے کرایہ دار کی بے دخلی کے لئے لاہور کی سول عدالت میں دعویٰ دائر کر دیا، دعویٰ میں بابرہ شریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں دکان ہے جو اس نے عرصہ دراز سے کرایہ پر دے رکھی ہے لیکن کرایہ دار کرایہ کی رقم ادا نہیں کر رہا اور ناجائز قبضہ کر رکھا ہے لہٰذا عدالت کرایہ دار کو بے دخل کرنے کی ڈگری جاری کرے اور دکان اس کے حوالے کی جائے، سول عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد دکان کے کرایہ دار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔