سوات، ٹرک اور فلائنگ کوچ گاڑی میں تصادم ،خاتون سمیت 8افراد زخمی

ہفتہ مئی 21:28

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) سوات کے علاقے ابوہا میں ٹرک اور فلائنگ کوچ گاڑی میں تصادم کے نتیجے میںخاتون سمیت 8افراد زخمی ہسپتال منتقل کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق سوت کے بریکوت کے علاقہ ابومیں ٹرک اور فلائنگ کوچ کے مابین تصادم ہوا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں فلائنگ کوچ نمبر 6034این سی پی جسے ڈرائیور لیاقت علی سکنہ کبل چلا رہاتھا کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں فلائنگ کوچ میں سوار 8مسافر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرقریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا،زخمیوں میںایک خاتون سمیت آٹھ افراد شامل ہیں جن میں مسماة ش زوجہ محمد زیب سکنہ ملاکنڈ ایجنسی ، جہانزیب ،جلند رسکنہ بلوگرام ،امجد حسین سکنہ کبل ،محمد رضا خان سکنہ پشاور ،عمر گل سکنہ ڈیڈور ،نسیم باچا سکنہ ملاکنڈ ایجنسی شامل ہیں ،،پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔