Live Updates

عمران خان جھوٹے او رمکار ہیں، سیاست کے نام پر عوام کو دھوکہ دینا ان کی عادت ہے ، ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا

ہفتہ 12 مئی 2018 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹے او رمکار ہیں، سیاست کے نام پر عوام کو دھوکہ دینا ان کی عادت ہے ، خیبرپختونخوا کے عوام کو تبدیلی اور انقلاب کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔ ’’بلین ٹریز‘‘ کے نام پر دھوکہ دینے والے قوم کے رہنما کیسے ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب پاکستان مسلم لیگ (ن) لائے گی۔

(جاری ہے)

پشاور سمیت کے پی کے کے بڑے شہروں میں میٹرو بس اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم لائیں گے اور خیبرپختونخوا میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں حقیقی انقلاب برپا کریں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے ترقیاتی وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پنجاب میں لاہور سمیت تمام شہروں میں قابل رشک ترقی ہوئی ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی پنجاب سپیڈ جلد کے پی کے سپیڈ میں بدلنے کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پی کے سمیت ملک بھر میں بھاری اکثریت حاصل کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات