سرگودھا ،سب رجسٹرار اربن کی جانب سے زمینوں کی خرید و فروخت کے معاہدہ جات میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیاں

ریکارڈ قبضہ میں لے کر چھان بین اور ذمہ داروںکے خلاف کاروائی کے احکامات جاری

ہفتہ 12 مئی 2018 21:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) سب رجسٹرار اربن ک کی جانب سے زمینوں کی خرید و فروخت کے معاہدہ جات میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں پر ریکارڈ قبضہ میں لے کر چھان بین اور ذمہ داروںکے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، ذرائع کے مطابق انسپکٹر آف سٹیمپ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے سب رجسٹرار اربن کی جانب سے گزشتہ مالی سال کے دوران ہونیوالی ایسی درجنوں رجسٹریوں کی تفصیلات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ارسال کی ہیں جن میں شامل کئے گئے اسٹام پیپرز کی تحریوں پر تحفظات کے ساتھ ساتھ ان کی متعلقہ مالیت میں بھاری مالیت کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی اور متعلقہ قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کی وجہ سے یہ روش نہ صرف سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ کمپیوٹرائزیشن کے باوجود قوانین کی پاسداری نہ ہونا باعث تشویش ہے لہذا ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :