سرگودھا ،گرجا گھروں کی تعمیر و مرمت وتزئین و آرائش کے جاری منصوبہ جات کیلئے بقایا فنڈز اگلے مالی سال میں منتقل کئے جانے کا امکان

ہفتہ 12 مئی 2018 21:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء)سرگودھا کے گرجا گھروں کی تعمیر و مرمت وتزئین و آرائش کے جاری منصوبہ جات کیلئے بقایا فنڈز اگلے مالی سال میں منتقل کئے جانے کا امکان ہے، مالی سال 20117-18کے تحت ضلع کے 32چرچز کی تعمیر و مرمت کے منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے 3کروڑ11لاکھ 28ہزار روپے میں سے اب تک 1کروڑ53لاکھ 70ہزار روپے جاری ہو سکے ،جو کہ شیڈول کے برعکس تاخیر سے دیئے گئے جس کی وجہ سے عملدرآمد کی رفتار بھی قابل تسلی نہیں، ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اسی ماہ کے آخر میں جار ی منصوبوں کیلئے فنڈز کا اجراء بند کر دیا جائے گا،اور متذکرہ منصوبوں کے بقایا فنڈز اگلے مالی سال میں منتقل کئے جانے کی تجویز زیر غور ہے ،اس امرکا حتمی فیصلہ جلد ہو گااس موقع پر منصوبوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا جس کیلئے افسران سے کارکردگی رپورٹس منگوالی گئی ہیں۔