فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہوسے

سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں صاف دیہات پروگرام شروع ہونے سے قبل ہی ٹھپ

ہفتہ 12 مئی 2018 21:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء)فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فنڈز جاری نہ کرنے کے باعث سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں صاف دیہات پروگرام شروع ہونے سے قبل ہی ٹھپ ہو گیا، منصوبہ ٹھپ ہونے سے دیہاتوں میں پہلے مرحلہ میں کئے جانے والے اقدامات پر اٹھنے والے کروڑ وںکے فنڈز ضائع ہو گئے، ذرائع کے مطابق حکومت نے گزشتہ سال کے آخر میں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے دیہی علاقوں میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے فی یونین کونسل ایک ایک لاکھ کے فنڈز جاری کر کے ان دیہاتوں سے گندگی کا نظام بہتر بنانے کیلئے فی یونین کونسل ایک ایک لاکھ کے فنڈز جاری کر کے ان دیہاتوں سے گندگی کے ڈھیر ختم کرانے کی ہدایت کی تھی، بعد ازاں دیہاتوں میں صفائی کا نظام مستقل بنیادوں پر چالو رکھنے کیلئے ضلع کی سطح پر ٹھیکہ دینے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی اور اس سلسلہ میں فنڈز بھی مختص کر دیئے گئے، جس پر تقریباً تین ماہ قبل ان ضلع کونسلوں نے بذریعہ نیلامی ٹھیکہ بھی الاٹ کر دیا، جبکہ ٹھیکیداروں نے مشینری اور عملہ صفائی بھی ہائر کر لیا، اور اس وقت ٹھیکیداروں کی سکیورٹی بھی ان اداروں کے پاس ہے، فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے ان ٹھیکیداروں کو افسران ورک آرڈر نہیں دے رہے ہیں، ذرائع کے مطابق محکمہ فنانس نے مبینہ طور پر فنڈز جاری کرنے سے انکار کر د یا ہے، جس کے باعث صاف دیہات پروگرام تقریباً ختم ہو گیا ہے، اور چند روز تک ٹھیکیداروں کی سکیورٹیاں واپس ہو جائیں گی۔