الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا ، فاٹا کے حوالے سے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کردی

ہفتہ 12 مئی 2018 21:37

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا ، فاٹا کے حوالے سے حلقہ بندیوں کی حتمی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا ، فاٹا کے حوالے سے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کردی ہے ابتدائی فہرست کے مطابق این اے ون چترال ہو گا باجوڑ ایجنسی کی ایک نشست کم کرتے ہو ئے تین سے دو کر دی گئی ہیںجبکہ کرم ایجنسی میں ایک نشست کا اضافہ کرکے دو نشستیں کردی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

کچھ حلقوں کے نمبر تبدیل کر دیئے ہیں ۔

مہمند ایجنسی کا نمبر تبدیل ہو کر 43سے 42ہو گیا ہے صوبائی دارلحکومت پشاور کے بعض حلقوں میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے ۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقہ جات کے ابتدائی اشاعت 5مارچ 2018کو کی گئی تھی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف 1286اعتراضات الیکشن کمیشن کو موصول ہو ئے تھے ان میں خیبر پختونخوا کے 181اعتراضات ، فاٹا کے 11اعتراضات شامل تھے ۔