وفاقی حکومت کا جانوروں کی ادویات اور ویکسین کے معیار کی بہتری کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 12 مئی 2018 21:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) وفاقی حکومت نے جانوروں کی ادویات اور ویکسین کے معیار کی بہتری کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ فوڈ سیکورٹی پالیسی کے تحت قائم کی جانے والی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور مقامی اور درآمد شدہ ویٹرنری ادویات کو ریگولیٹ کریگی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت غذائی تحفظ و ریسرچ کی جانب جانوروں کی ادویات اور ویکسین کے معیار کی بہتری کے لئے ڈرگ ریگولیرٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ ریگولیٹری اتھارٹی ملک بھر میں جانوروں کی درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کی جانے والی ادویات کو ریگولیٹ کریگی نیشنل فوڈ سیکورٹی پالیسی کے تحت ویٹر نر ی ادویات کو ریگولیٹ کرنے کے لئے یہ ریگولیٹری اتھارٹی جانوروں کی بیماریوں کو دیکھتے ہوئے انہیں معیاری ادویات کی فراہمی کے لئے قائم کیا جائے گا ۔ لائیو سٹاک پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس وقت پاکستان بھر میں 85لاکھ سے زائد کسانوں کے لئے لائیو سٹاک روزانہ کی آمدن کاذریعہ ہے پاکستان میں 7کروڑ بیس لاکھ سے زائد جانور ہیں جس میں گائے ، بھینسیں ، اور دیگر گوشت ودودھ والے جانور شامل ہیں

متعلقہ عنوان :