Live Updates

تحریک انصاف نے ٹکٹوں کے حصول کیلئے درخواستوں کی حتمی تاریخ میں توسیع کردی

ہفتہ 12 مئی 2018 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹوں کے حصول کیلئے درخواستوں کی حتمی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ درخواستوں میں توسیع کا فیصلہ بنک کی ہفتہ وار تعطیل کے باعث کیا گیاہے۔درخواستیں جمع کروانے کی حتمی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔اب امیدوار 13 مئی کی بجائے 14 مئی رات بارہ بجے تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواستیں بھی 14 مئی رات بارہ بجے تک جمع کروا ئی جاسکیں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات