کمشنر راولپنڈی کے حکم پر واسا کی کارروائی

ڈھوک نواز مورگاہ میں چھ غیر قانونی واٹر فلٹریشن اینڈ فلنگ سٹیشن سر بمہر

ہفتہ 12 مئی 2018 21:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) کمشنر راولپنڈی کے حکم پرواٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی(واسا)نے ڈھوک نواز مورگاہ میںغیرقانونی طریقے سے گندا پانی اور مضرصحت پانی فروخت کرنے والے غیر قانونی واٹر فلٹریشن اینڈ فلنگ سٹیشنوں کے خلاف کاروائی میں6 سٹیشن (ہائیڈرینٹس)سر بمہر ( سیل) کرکے قانونی کاروائی کاآغاز کر دیا ہے سینئر سپیشل مجسٹریٹ واسا عامر اشفاق قریشی کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو رانا شمس الرحمن اورواسا ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے غیرقانونی واٹر فلنگ سٹیشنوں کو سیل کر کے پانی کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیئے سیل کئے جانے والے ہائیڈرنٹس میں مورگا میں واقع ا فتخار واٹر فلنگ سٹیشن، چوہدری سلام، فتح ؑعلی ، محمد یاسین ، چوہدری واجد اور چوہدری اورنگزیب واٹر فلنگ اسٹیشن شامل ہیں واسا ترجمان محمد عمرکے مطابق ان غیرقانونی واٹر فلنگ سٹیشنوں کو پہلے نوٹس جاری کئے گئے تھے کہ وہ واسا سے اپنی رجسٹریشن مکمل کروانے کے ساتھ پانی کے نمونے ٹیسٹ کروائیں لیکن ڈیڈلائن گزرنے کے باوجود ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی اس موقع پر سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ کسی کو بھی گنداپانی سپلائی کرنے کی چھوٹ نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :