Live Updates

فیصل آباد، چیئرمین نیب کے معاملے پر نواز شریف کسی بھی طرح پیچھے نہیں ہٹیں گے،چوہدری کاشف نواز رندھاوا

احتساب کے نام پر قیادت کو ہراساں کرنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ،پوری قو م قائد مسلم لیگ ن کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن)

ہفتہ 12 مئی 2018 21:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن) پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر میاں نواز شریف کسی بھی طرح پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔پوری قوم میاں محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ احتساب کے نام پر قیادت کو ہراساں کرنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں ۔

الله تعالی کے فضل و کرم سے میاں نواز شریف تمام کیسز سے سرخرو ہونگے ۔ احتساب کے نام پر ( ق) لیگ بنائی گئی تھی اور اب احتساب کے نام پر پی ٹی آئی بنانی کی تیاری کی جارہی ہیں لیکن وقت ثابت کر دے گا کہ آئندہ الیکشن میںمسلم لیگ ( ن) مرکز سمیت چاروں صوبوں میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں محمد نوازشریف کی سیاسی کامیابیوں اور قومی ترقی وخوشحالی کے سفر کا اعتراف ہر سطح پر ہورہا ہے ووٹ کو عزت دو بیانیہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا جمہوریت اور جبر میں آج جو جنگ جاری ہے اس میں جیت جمہوریت کی ہوگی ہم نے ہمیشہ ہی جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کیا ملک وقوم اور جمہوریت کیلئے جاری جدوجہد میں ہم اپنے مقاصد کے حصول تک کوشاں رہیں گے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) شاندار کامیابی حاصل کرے گی جمہوریت اور قومی ترقی وخوشحالی کے سفر کے خلاف سازشوں کابازار گر م ہے پاکستان کے عوام ان کی تمام سازشوں کوناکام بنادیں گے پوری قوم میاں نوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات