پیپلزپارٹی کی کراچی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں،عبدالجبار خان

ہفتہ مئی 21:57

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیرعبدالجبار خان نے کراچی میں پیپلزپارٹی کے جلسے کی کامیابی پر پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی کراچی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں لیکن سندھ کے عوام پیپلزپارٹی ہی کو اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی کی اسٹیل مل اور دیگر میگاپروجیکٹ پیپلزپارٹی کی قیادت کا وژن ہیں اسی طرح صوبائی بجٹ میں جس طرح کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی اسکیمیں رکھی گئی ہیں ان سے بھی عوام کو براہ راست فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں کراچی کے عوام جذباتی نعروں کا شکار ہوگئے تھے لیکن اب واپس پیپلزپارٹی کی جانب آرہے ہیں۔ 2018ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کراچی سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :