پاک سرزمین پارٹی کل ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے تحت پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کرے گی،ندیم قاضی

ہفتہ مئی 21:57

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی نے کہا ہے کہ پاکستان کی دشمن ممالک کے ایجنڈے پر عمل پیرا سیاسی طاقتیں ملک میں بگاڑ کا اصلی سبب ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ پاکستان ترقی کرے اور دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کرے سید مصطفی کمال و انیس قائم خانی کے حب الوطنی کے پیغام کو کل ملک کے کونے کونے میں سراہا جارہا ہے اور عوام بھی ان کالی بھیڑوں کو پہنچان دے رہے ہیں کہ کس طرح بیرونی ایجنڈے پر یہ ملک کو بدنام کرنے میں ملوث ہیں دریں اثناء ندیم قاضی نے کہا کہ آج 13 مئی کو پاک سرزمین پارٹی ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے تحت پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کرے گی ریلی 3بجے پاکستان ہائوس لطیف آباد سے حیدرآباد پریس کلب تک نکالی جائے گی اور اس عزم کا اظہار کرے گی کہ پاکستان ک بقاء و سلامتی کیلئے ہر مرد و عوت و بچہ اپنی جان کی بازی لگادینگے کیونکہ لاکھوں مسلمانوں کی قربانی کا نتیجہ ہے اور یہ اللہ کا انعام ہے جو ہمیں رمضان المبارک میں ملا ۔