آفندی ہوٹل دھماکہ ،ڈی سی نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

ہفتہ 12 مئی 2018 21:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاورڈاکٹر عمران حامد شیخ نے سا نحہ آفندی ہوٹل کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ہفتے کے روزضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق انکوائری کمیٹی آفندی ہوٹل میں دھماکے کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ تین دن کے اندر پیش کرے گی ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد مغیث ثنا ء للہ کی سربراہی میںقائم انکوائری کمیٹی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون ون اصلاح الدین سمیت سول ڈیفنس آفیسر اور پولیس کا ایک نما ئندہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزجی ٹی روڈ پر گلبہار پولیس سٹیشن کے سامنے آفندی ہوٹل کی چوتھی منزل میں رات کے وقت ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں قیمتیں جانیں ضا ئع ہو گئی تھیں۔انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے بعد مزید کاروئی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :