2KVگوادرگرڈسٹیشن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے 11KVکیبل برسٹ ہوگئی ‘ فائر بریگیڈکے عملے کے بروقت اقدام سے آگ پر قابو پالیا گیا‘

گرڈسٹیشن میں موجود دیگرقیمتی آلات بڑے نقصان سے بچالیا گیا کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کا اعلامیہ

ہفتہ 12 مئی 2018 21:57

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان کے مطابق گزشتہ شب 132KVگوادرگرڈسٹیشن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے 11KVکیبل برسٹ ہوگئی جس کی وجہ سے وہاں پر موجود 11KVکے تین پینلز کو بھی آگ لگ گئی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد وہاں پرموجود کیسکوکے عملہ نے جانفشانی سے کام لیتے ہوئے اورفائر بریگیڈکے عملے کے بروقت اقدام سے آگ پر قابو پالیااورگرڈسٹیشن میں موجود دیگرقیمتی آلات کو کسی بڑے نقصان سے بچالیا۔

جس کے باعث گوادرگرڈسٹیشن سے نکلنے والے تمام فیڈروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق کیسکوکی ٹیموںنے گوادرگرڈسٹیشن میں پینل اورکیبل کی تبدیلی کاکام گزشتہ رات سے ہی شروع کردیاہے جبکہ کوئٹہ سے بھی ٹیمیں روانہ کردی گئیںہیں تاکہ مذکورہ کام جلد ازجلد مکمل کرکے گوادرگرڈسٹیشن کے متاثرہ فیڈروں کو بجلی کی فراہمی بحال کی جاسکے۔کیسکونے اس دوران صارفین کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :