متحدہ مجلس عمل کا ملک گیر جلسہ (کل ) لاہور میں مینار پاکستان پر ہوگا

ہفتہ 12 مئی 2018 22:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل کا ملک گیر جلسہ (کل ) اتوار کو لاہور مینار پاکستان پر ہوگا،جلسہ عام سے قبل غیر رسمی اجلاس ہوگا جس میں جلسہ انتظامات سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور مینار پاکستان پر ہونے والے جلسہ کا تخمینہ 70 لاکھ سے زائد لگایا گیا ہے، پانچوں بڑی جماعتوں کو کم ازکم 20 لاکھ روپے فی جماعت کا تخمینہ بتادیاگیا، جلسہ (آج ) اتوار کو صبح شروع ہوجائے گا اور شام تک جاری رہے گا، نماز ظہر کا وقفہ کیا جائے گا، کارکنان کو اپنی مدد آپ کے تحت پہنچنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیںدور دراز کے علاقوں سے کارکنان کو لاہور لانے کے لیے ٹرانسپورٹ بھی مہیا کی جائے گی، لاہور اور گردو نواح کے کارکنان کا آج ہی جلسہ گاہ پہنچنے کا بھی امکان ، ایم ایم اے کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، مولانا امجد علامہ عارف واحدی سمیت دیگر قائدین ایک روز قبل ہی لاہور پہنچ گئے لیاقت بلوچ و دیگر نے مینار پاکستان میں جلسہ گاہ کا دورہ، قیام و طعام کے حوالے سے امور کا بھی جائزہ لیا، جلسہ عام سے پہلے ڈویژنل بعد ازاں سیکرٹری جنرل اور آخر میں مرکزی قائدین خطاب کریں گے مرکزی خطاب فضل الرحمان، سراج الحق، ساجد نقوی، پیر اعجاز ہاشمی اور پروفیسر ساجد میر کے ہونگے مولانا فضل الرحمان ایم ایم اے کی آئندہ حکمت عملی کا اعلان بھی کریں گے۔