ْلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا 62 واں اجلاس 16 مئی کو طلب ، صدارت کرنل (ر) مبشر جاوید کریں گے

ہفتہ مئی 22:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)کا 62 واں اجلاس 16 مئی کو طلب کر لیاگیاہے‘ اجلاس کی طلبی کا نوٹس تمام ممبران کو بھجوا دیا‘ اجلاس کی صدارت چیئرمین و لارڈ میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کے 62 واں اجلاس میں نئے ٹرسٹیز کی منظوری لی جائے گی۔

(جاری ہے)

بورڈ ممبران کو پی ایس او کے ساتھ معاہدے پر بریفنگ دی جائے گی۔

لکھو ڈیر میں رینٹل مشینری کے حوالے سے بورڈ ممبران کو آگاہ کیا جائے گا۔ غیر ملکی کنٹریکٹرز کے ساتھ نئے معاہدے کی تیاری پر بھی بریفنگ دی جائے گی40 میگا واٹ ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ، ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ سسٹم، محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ کی بحالی پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس کل ہونا تھا تاہم ممبران کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :