چنیوٹ ،ریسکیو 1122 کے زیراہتمام ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے دریائے چناب پر فرضی ایکسرسائز کا انعقاد،کشتی رانی، تیراکی اور غوطہ خوری کا مظاہرہ

،ڈوبتے ہوئے افراد کو بھی ریسکیو کیا ،ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی سروس کی خدمات کو سراہا

ہفتہ 12 مئی 2018 22:46

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ رائے منظور ناصرنے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کسی بھی سانحہ یا سیلاب کی صورتحال میں مکمل طورپر عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہے ،وہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دریائے چنا ب پر فلڈ موک ایکسرسائز کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے دریائے چناب پر فلڈ موک ایکسرسائزکی۔ریسکیو 1122 عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ طاہرہ خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 چنیوٹ کی ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کو بریفنگ،ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے ریسکیو 1122 چنیوٹ نے دریائے چناب پر موک ایکسرسائز کی جس میں ریسکیو 1122 کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

ریسکیورز نے کشتی رانی، تیراکی اور غوطہ خوری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈوبتے ہوئے افراد کو ریسکیو کیا اور وہاں پر بنائی گئی ریسکیو پوسٹ پر فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے فوری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ رائے منظور ناصر بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ریسکیورز کے پیشہ ورانہ مظاہرے اور عمدہ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کسی بھی سانحہ یا سیلاب کی صورتحال میں مکمل طورپر عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہے اور اس مشق کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی سے نبردآزما ہونے کے لئے اداروں کے فوری ریسپانس کو چیک کرنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ریسکیو والینٹییرز کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی یہ وہ لوگ ہیں جو بغیر کسی دنیاوی لالچ کے صرف انسانیت کی خدمت کے جزبہ سے سرشار ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 میڈم طاہرہ خان نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ رائے منظور ناصر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 چنیوٹ عوام کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ اس موقع پر اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ڈاکٹر احمد افنان، اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ عامر نذیر کھچی، اسسٹنٹ کمشنر لالیاں کاشف رضا، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لالیاں ڈاکٹر شفقت رحمان، معاز کوآرڈینیٹر پی ڈی ایم اے، عرفان احمد ہمایوں ابزرورآپی ڈی ایم اے، میڈم فرخ رضوان ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ سوشل ویلفئیر، محکمہ سول ڈیفینس اور محکمہ لائیو سٹاک کے ضلعی افسران نے بھی شرکت کی۔