بلاول بھٹو ملک وقوم کی ترقی کے ضامن ہیں ،پیپلزپارٹی عام انتخابات میں واضح اکثریت لے گی ، پیر نصیب چند

ہفتہ 12 مئی 2018 22:46

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر پیر نصیب چند نے کہا کہ اس وقت ملک میں واحد لیڈر بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری ہیں جو ملک اور قوم کی ترقی کے ضامن ہیں 2018 عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں واضع اکثریت حاصل کرے گی ، اور ایک نیا پاکستان وجو د میں آئے گا جس میں عوام کو انصاف کے ساتھ ساتھ روٹی کپڑا اور مکان میسر ہوگا۔

وہ ہفتے کو علاقہ لاہوری میں نیو اسلام آباد چرچ کالونی میں ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈویژن صدر اقلیتی ونگ منیر مسیح ضلعی صدر کرامت غوری ‘صوبائی رہنما راجیش کمار‘ ضلعی نائب صدر تارہ چند ‘ جنرل سیکریٹری جیپال لعل ،پاسٹر حبیب،بلو مسیح،جاوید سترا کے علاوہ مرد و خواتین اور نوجوان اقلیتی برادی بھی موجود تھی ۔ اس موقع پر پیر نصیب چند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز ز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سب سے پہلے اقلیتی برادری کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے ، پہلے اقلیتی سینیٹر ،ایم این اے ، پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں منتخب ہوئے ہیں جو کہ ہمارے پارٹی کی اقلیتی برادری کے ساتھ محبت کا ثبوت ہے ۔