جنگل خیل میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ڈبلیو ایس ایس سی کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے ،حاجی سعید خان کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 12 مئی 2018 22:46

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) کوہاٹ ڈبلیو ایس ایس کی ناقص کارکردگی کھل سامنے آگئی ،علاقہ جنگل خیل میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ڈبلیو ایس ایس سی کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے ،منتخب ممبران نے بھی دونوں آنکھیں بند کر کے سو گئے،عوام سخت پریشانیوں میں مبتلا علاقے کے عوام نے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ انتظامیہ سے ایکشن لینے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

جنگل خیل او ٹی ایس روڈ کے رہنماء حاجی سعید خان نے ہفتہ کو میڈیا کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی صرف جھوٹے صفائی کے نعروں سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا مدینہ مسجد سے لے کر میں روڈ تک گندگی کا بازار گرم ہے جس کی وجہ سے عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں اور ان کی وجہ سے معروضی بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں، انھوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ رمضان سے پہلے اس گندگی کو اٹھوائیں ،ورنہ عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :