تبدیلی کے دعویداروں نے صوبے کو قرضوں کی دلدل میں پھنسا دیا ہے، ملک اعجاز

ہفتہ 12 مئی 2018 22:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما نوابزادہ عمر فاروق ہوتی اور پی کی54کے رہنما ملک اعجازنے کہاہے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے صوبے کو قرضوں کی دلدل میں پھنسا دیا ہے،پچھلے دو سال میں قرضوں کے حجم میں 2کھرب کا اضافہ ہو گیا ہے،صوبے کے عوام آئندہ2018کے انتخابات میں انہیں ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے۔

وہ ہفتہ کو مزدور آباد تحت بھائی میں شمولیتی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ جس میں، سلیم خان، حذب اللہ ، شیر اللہ، افتخار، شاہ نظر، عثمان غنی عرف ملنگ ،محمد اجمل ،وقار علی، عادل رضا، فرمان خان، وزیر زادہ ، باچہ زادہ، ذاکر،محمد سید، محمد الیاس، مسعود خان، گلاب خان، دوست محمد، فضل احمدو دیگر اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی اور اے این پی سے مستعفیٰ ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرلی۔

(جاری ہے)

ملک اعجاز نے شامل ہونے والوں کوپارٹی ٹوپیاں پہنائیں اور انہیں مبارکباد دی۔ شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ملک اعجاز نے کہاکہ2018کے انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے ان کا غرور خاک میں ملا کر دم لیں گے، لیڈر کارکنوں کے گھروں کا محافظ ہو تا ہے کپتان اپنے گھر کی حفاظت نہیں کرسکتا تو وہ کارکنوں کی کیا کرئے گا،بلین ٹری سونامی کے نام پر صوبے کے اربوں روپے کو ہڑپ کر لیا گیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہے لیکن حکومت کی غلط کی پالیسیوں کی وجہ سے آج نوجوان نوکریوں کی تلاش میں ہے اور اکثر اوقات نوجوان روزگار نہ ملنے کی وجہ سے خوکشیاں کررہے ہیں،عوام کو سڑک اور گلی کوچوں کی تعمیر سے زیادہ روزگار کے مواقعوں کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا تبدیلی کے دعویداروں نے گزشتہ دور حکومت میں شروع کیے گئے مردان کے بڑے منصوبوں کو فنڈز جاری نہیں کئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کے فلاح و بہبود کے یہ منصوبے التواء کے شکار ہو گئے ہیں اور صحت کی سہولت کے لئے مردان کے عوام پشاور جانے پر مجبور ہے۔

آج اگر غریب عوام باہر ممالک میں محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں تو اس کا کریڈٹ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے۔ ملک اعجاز نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو کہ غریب عوام کے حقوق وتحفظ کیلئے جنگ لڑ رہی ہے آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی پورے ملک میں کلین سویپ کریگی۔