پہلاٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کسٹم گرائونڈ باڑہ گیٹ پشاور میں شروع ، ٹورنامنٹ میں 20 کلبز حصہ لے رہے ہیں،امجد عمران

ہفتہ 12 مئی 2018 22:47

پہلاٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کسٹم گرائونڈ باڑہ گیٹ پشاور میں شروع ، ٹورنامنٹ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) پہلاٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کسٹم گرائونڈ باڑہ گیٹ پشاور میں شروع ہوگیا،ٹورنامنٹ کا افتتاح خیبر پختونخواٹیپ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد عمران نے کیا۔صوبائی ایسوسی ایشن کے بینر تلے ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلے جانیوالے اس ٹورنامنٹ میں 20کے قریب کلبز حصہ لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

امجدعمران نے کہاکہ پشاور میں ٹیب بال کو مزید فروغ دینے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرینگے ،جسکے تحت پشاور کے مضافات میں ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائیگا۔انکاکہناتھاکہ پانچ روزتک منعقدہ اس ٹورنامنٹ کے اختتام پر قیوم سٹیڈیم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائیگا ۔جس میں نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :