ْ ماحولیاتی تبدیلی ہمارے لیے نت نئے چیلنجز لا رہی ہے، بریگیڈئیر ریٹائرڈ محمد اسلم خان

ہفتہ مئی 22:47

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) گومل دامان ایریا واٹر پارٹنر شپ کے چیئر مین بریگیڈئیر ریٹائرڈ محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی ہمارے لیے نت نئے چیلنجز لا رہی ہے جس سے نمٹنے کا واحد اور سب سے آسان حل یہی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مفتی محمود پبلک سکول اینڈ کالج میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، ادارہ کے پرنسپل کرنل (ر) اطلس خان مروت ، واصف بشیر خان اور سکول کے دیگر بچوں نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے زمین کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار نہ صرف متاثر ہو رہی ہے بلکہ اس سے متعدد معاشی مسائل جنم لے رہے ہیں اور انسان بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافہ کو کنٹرول کرنے کا سب سے آسان اور موثر زریعہ زیادہ سے زیادہ شجر کاری ہے ایک ملین درخت صرف دو ڈگری درجہ حرارت میں فرق لا سکتے ہیں ایسے حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے ماحول گھر اور دیگر عوامی مقامات پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں انہوں نے کہا کہ آج سکول میں بچوں نے اپنے اپنے نام کے سر درخت لگائے ہیں اب ان درختوں کی نگرانی اور انہیں تناآور درخت بنانا بچوں کی ہی زمہ داری ہے بچے اسکی نگرانی کریں اور یہی شعور اپنے گھر اور قربو جوار کے دیگر بچوں کو بھی دیں، انہوں نے کہا کہ مفتی محمود پبلک سکول کی کارکردگی مسلمہ ہے اور ملک میں یہ ادارہ تیزی سے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اپنا مقام حاصل کررہا ہے جس پر ادارہ کے پرنسپل کرنل اطلس خان اور انکی ٹیم کو میں مبارک باد پیش کرتا ہوں، قبل ازیں انہوں نے بچوں کے ہمراہ سکول میں پودے لگائے اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بچوں کے سوالات کے جوابات بھی دئے ادارہ کے پرنسپل کرنل اطلس خان نے اس موقع پر سکول کی کارکردگی بیان کی اور مہمان خصوصی برگیڈئیر (ر) اسلم خان کو خصوصی شیلڈ پیش کی، تقریب کے اختتام پر شجر کاری میں حصہ لینے والے بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے