․ نعیم اللہ شاہانی و دیگر نے این اے 38 ڈیرہ پر پیرسید حسنین محی الدین گیلانی ولی عہد سدرہ شریف کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا

عظیم خانوادے کے چشم و چراغ کی عوامی خدمت کیلئے سیاسی میدان میں آنا علاقے کی خوش بختی ہے،سابق وزیر کھیل پنجاب

ہفتہ 12 مئی 2018 22:47

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) سابق وزیر کھیل پنجاب نعیم اللہ شاہانی ،سابق تحصیل ناظم بھکر علیم اللہ شاہانی اور یونین کونسل شاہانی کے چیئرمین اسجد خان شاہانی نے این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان اور صوبائی اسمبلی سٹی ٹو پر پیرسید حسنین محی الدین گیلانی ولی عہد سدرہ شریف کی بھرپور حمایت کااعلان کردیا بغدادی ہاس بھکر میں پیر سید محمدانور شاہ آف سدرہ شریف سے ملاقات میں شاہانی برادران نے کہا کہ ایک عظیم خانوادے کے چشم و چراغ کی عوامی خدمت کے لیے سیاسی میدان میں آنا علاقہ عوام کی خوش بختی ہے پیر حسنین محی الدین اعلی تعلیم یافتہ نڈر اور متحرک شخصیت کے مالک ہیں ہمارے تمام ساتھی اور احباب نہ صرف انہیں ووٹ دینگے بلکہ انکی انتخابی مہم بھی بھرپور چلائیں گے اور انشا اللہ دونوں نشستوں پر کامیابی پیر سید حسنین محی الدین گیلانی کا مقدر بنے گی. انہوں نے کہا کہ سٹی ٹو کو ماضی میں جان بوجھ کرپسماندہ رکھا گیا سیاسی میدان میں لالچ اور غرض سے پاک لوگ میدان میں آئیں گے تو ابن الوقت سیاسیوں شعبدہ بازوں سے عوام کو نجات ملے گی اور حقیقی معنوں میں عوامی وسائل عوام کی بہتری پر خرچ ہونگے�

(جاری ہے)