وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد سرور نے تین روزہ دامان کلچر تصویری نمائش کا افتتاح کردیا

ہفتہ مئی 22:47

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) تین روزہ دامان کلچر تصویری نمائش کا افتتاح وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کیا اس نمائش کا اہتمام عہد نامہ نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال ڈیرہ میں کیا اس موقع پر ضلع ناظم ٹانک مصطفی کنڈی ،ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے رہنماء زبیر بلوچ اور جنرل سیکرٹری ذیشان کٹی خیل عہد نامہ کے سی ای او قیس جاوید ،ڈائریکٹر نمائش محترمہ شہلا گل ،گومل یونیورسٹی کے پبلیسٹی آفیسر فضل الرحمن،،بن یامین گنڈہ پور، افسانہ نگار احسان بلوچ اور صحافی ابو المعظم ترابی موجود تھے ۔

وائس چانسلر نے تصویری نمائش دیکھتے ہوئے کہا کہ انتہائی محنت کیساتھ مقامی ثقافت کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ثقافت جمالیات اجاگر کر کے انسان کو حلیم الطبع اور شیریں مزاج بناتی ہے اسلیئے ایسی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیکر نئی نسل کو منفی حرکات اور سرگرمیوں سے بچا کر مثبت اورتعمیری فکرو سوچ کے مطابق با آسانی متوجہ کیا جاسکتا ہے دامان کلچر تصویری نمائش میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فہید اللہ خان ،اسسٹنٹ کمشنر کلاچی ،اسسٹنٹ کمشنر درابن اور ایڈیشنل سی ای او راولپنڈی کینٹ انجینئر عمر مامون وزیر ، ڈی ایس او ہنگومحمد نوید کے علاوہ ڈسٹرکٹ ناظم ٹانک مصطفی کنڈی ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر رضیع اللہ خان بیٹنی ،سینئر صحافی محمد ریحان ،بم ڈسپوزبل سکواڈ کے انچارج عنایت اللہ ٹائیگر،آرٹسٹ عجب خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرعبد الحی خان بابڑنے بھی نمائش کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :