بنوں، گھریلو تنازعات پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق ،تین زخمی ہوگئے

ہفتہ مئی 22:47

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) بنوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھانہ ٹائون شپ کی حدود میں واقع نالہ کاروان خڑ بحد سواری ڈاگ میں مبینہ ملزم امین خان ولد بالے خان ساکن کینگر جان بہادر نے فائرنگ کرکے فہیم اللہ ولد گل ایوب ساکن نورنگ دلوخیل منڈان کو موت کے گھاٹ اُتار دیا مبینہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچائی گئی وجہ عداوت معلوم نہیں بتایا گیا ہے ٹائون شپ پولیس نے مقتول کے بھائی وسیم اللہ کی رپورٹ پر مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں واقع کوٹی سادات میں سفید اللہ ولد نصرالدین نے گھر کے اندر خود پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کردیامتوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچائی گئی وجہ عداوت گھریلو ناچاقی کا تنازعہ بتایا گیا ہے بسیہ خیل پولیس نے متوفی کی بیوہ تاجرانہ بی بی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ بکاخیل کی حدود میں واقع کسٹم بکاخیل میں گھر کے اندر باپ بیٹوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں صفی اللہ عرف میراجان ولد غوث اللہ جاں بحق اوران کے بھائی گلاپ خان زخمی ہوگئے جبکہ ان کے والد غوث اللہ جان ولد گل رحمن بھی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا وجہ عداوت گھریلو سامان لیجانے اور جائیداد پر تنازعہ بتایا گیا ہے بکاخیل پولیس نے مجروح گلاپ خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع بوزی خیل چوک نیو کلہ میں مبینہ ملزمان ہاشم خان ولد انور ، حمیداللہ ولد عمرآیاز ، اللہ نواز عرف عزیر ولد عبدالنواز عرف خان ساکنان حاجیگلان دائود شاہ نے فائرنگ کرکے سفیر اللہ ولد مصطفی کمال خان ساکن بوزی خیل دائود شاہ کو زخمی کردیا مبینہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں کینٹ پولیس نے مجروح کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔