ایوب پارک کی ٹائیگر فیملی میں 3 نئے مہمانوں کا اضافہ ہوگیا ،جنگل ورلڈ کی شیرنی کے بچوں کو عوام کے سامنے پیش کردیا گیا

ہفتہ مئی 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) ایوب پارک کی ٹائیگر فیملی میں 3 نئے مہمانوں کا اضافہ ہوگیا ہے، جنگل ورلڈ کی شیرنی نے بچوں کو تین ماہ پہلے جنم دیا تھا جنہیں اب عوام کے سامنے پیش کردیا گیا ہے۔تین بچوں کے اضافے کے بعد اب ایوب پارک میں موجود شیروں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔ بچوں میں دو مادہ اور ایک نر ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنگل ورلڈ کرنل (ر) تسلیم نے بتایا کہ شیر کے بچوں کی مکمل نگہداشت اور وقت پر ویکسینیشن کی جاتی ہے اور اس مقصد کیلئے پورا ایک سیکشن قائم کیا گیا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ انہیں قدرتی ماحول فراہم کیا جائے۔

کرنل تسلیم نے بتایا کہ پارک کی ٹائیگر فیملی میں اضافے کے بعد اب یہاں بنگال ٹائیگرز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔شیرکے بچوں کے لیے نام رکھنے کیلئے سوچ بچار جاری ہے۔ ایوب پارک میں آنے والییہ نئے مہمان عوام کی تفریح کا مرکز بنے ہوئے ہیں