افغانستان، طالبان کی2 پولیس بیس پر حملے، 35پولیس اہلکار جاں بحق، 5طالبان ہلاک

ہفتہ 12 مئی 2018 22:49

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) افغان طالبان کی جانب سے کئے جانے والے پولیس بیس پر دو حملوں میں 35پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ 5طالبان مارے گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کی طرف سے پہلا حملہ مغربی صوبے فراہ میں بالابلک کے علاقے میں کیا گیا، جہاں پولیس بیس پر تیئس اہلکاروں کو موت کی نیند سلا دیا گیا، دوسرا واقعہ بھی فراہ میں پیش آیا جہاں طالبان حملے میں گیارہ پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے،، گزشتہ روز کابل میں پولیس سٹیشن پر خودکش حملے میں سات پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے،، جبکہ ننگرہار میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں پانچ طالبان بھی مارے گئے ہیں،، افغان حکومت پر طالبان کا دباؤ برقرار ہے، جبکہ طالبان نے ملک کے نصف حصے پر قبضے کا دعویٰ بھی کیا ہے،، طالبان نے صوبہ بلغان کے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ غزنی میں سیکورٹی فورسز سے شدید لڑائی جاری ہے