بھارت، دو گروپوں میںپانی تنازعہ،100، دکانیں،درجنوں گاڑیاں نذر آتش، دوافراد ہلاک ،12 پولیس اہلکار لہولہان

ہفتہ مئی 22:49

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پانی کے تنازعے میں دو گروپوں میں جھڑپ پر تشدد ہنگامے میں تبدیل ہو گئی، دکانوں اوردرجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، دوافراد ہلاک ہو گئے،12 پولیس اہلکار لہولہان ہو گئے،دفعہ 144نافذ کر دی گئی۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پانی کے تنازعے میں دو گروپوں میں جھڑپ پرتشدد ہنگامے میں بدل گئی، 100 دکانوں اوردرجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، دوافراد بھی مارے گئے۔

(جاری ہے)

مہاراشٹر کیعلاقے اورنگ آباد میں پانی کے تنازعے پر جھڑپ خوفناک صورتحال اختیار کر گئی۔ پر تشدد مظاہروں میں 2 افراد مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ مشتعل مظاہرین کی پولیس کے ساتھ بھی جھڑپیں ہوئیں جس میں 12 پولیس اہلکار پتھراؤ سے لہولہان ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 100 سے زائد دکانوں اور درجنوں گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔اورنگ آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ شام کو ایک مذہبی مقام پر پانی کے غیرقانونی کنکشن کاٹے جانے پر دوگروپوں میں بحث ہوئی جو سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف علاقوں تک پھیل گئی۔