چین ناگہانی آفات کی روک تھام کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا،صدر شی جن پھنگ

ناگہانی آفات کی روک تھام اور امداد پر توجہ دی جائے گی وین چوان زلزلہ کی یاد میں کانفرنس کے نام پیغام

ہفتہ 12 مئی 2018 22:06

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین عوامی سلامتی اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ناگہانی آفات کی روک تھام کے لیے اپنی صلاحیتوں میں جامع طور پر اضافہ کرے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار وین چوان زلزلہ کی ایک دہائی کی یاد منانے کے لیے بین الاقوامی کانفرنس اور کانٹیننٹل زلزلوں کے بارے میں چوتھی بین الاقوامی کانفرنس جو ہفتے کو چنگ ڈو میں شروع ہوئی کے نام ایک مراسلے میں کیا ہے۔

چین کے صدر نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مضبوط قیادت کے تحت وین چوان نے زلزلے سے متاثرہ علاقے میں تعمیراتی کام اور بحالی میں قابل قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں اوراسطرح ناگہانی آفات کے بعد کے تعمیر نو کے کام میں بین الاقوامی برادری کو تقویت اور مفید تجربہ حاصل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ قدرتی قوانین کی انسانی سوچ کی کوئی انتہا نہیں ہے،ناگہانی آفات کی روک تھام ا ور کمی اور ناگہانی آفات میں امداد عوامی بقاء اور ترقی کے لیے ابدی موضوعات ہیں انہوں نے کہا کہ چین عوامی نوعیت والے ترقیاتی فلسفے کی پاسداری کرے گا۔

اور انسداد اور روک تھام کو اہم کام سمجھتے ہوئے ناگہانی آفات کی روک تھام اور امداد پر توجہ دے گا۔ انہوں نے مندبین پر زور دیا کہ وہ سیمینار میں بھرپور حصہ لیں اور ناگہانی کی کمی ، قدرتی ناگہانی آفات کے خطرے میں کمی اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل والی برادری کی تعمیر میں بین الاقوامی تعاون میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :