سی پیک سے بلوچستان میں مکمل خوشحالی آئے گی،مولانا عبدالحق ہاشمی صوبائی امیر جماعت اسلامی

ایم ایم اے اقتدارمیں آکربلوچستان بھراوربلخصوص ضلع ڈیرہ بگٹی کے تمام بنیادی مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کرے گی،ڈیرہ بگٹی دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو اور مختلف اجتماعات سے خطاب

ہفتہ مئی 22:06

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے صوبائی سینئرنائب صدراورامیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ سی پیک سے بلوچستان میں مکمل خوشحالی آئے گی، متحدہ مجلس عمل اقتدارمیں آکربلوچستان بھراوربلخصوص ضلع ڈیرہ بگٹی کے تمام بنیادی مسائل کوفوری اورترجیحی بنیادوں پرحل کرے گی متحدہ مجلس عمل عام انتخابات میں بھرپورحکمت عملی سے ہرجگہ سے حصہ لے گی، متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے بیدین قوتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، جماعت اسلامی کوضلع ڈیرہ بگٹی میں فعال دیکھ کرانتھائی خوشی ہورہی ہے اورالخدمت کی خدمات روزروشن کی طرح عیاں ہیں جماعت اسلامی کے زیرنگرانی دینی مدارس کاکارکردگی معیاری ہے ،علاقے میں دینی علوم کی ضروریات کوبخوبی پوری کررہے ہیں، آنے والے انتخابات میں ضلع ڈیرہ بگٹی کے کسی شخصیت یاتنظیم کی حمایت یااتحادکوخارج ازامکان نہیں ہے کسی کے ساتھ حمایت یااتحادکافیصلہ بھی ہوسکتاہے، وہ ہفتہ کے روز ڈیرہ بگٹی کے تنظیمی دورے کے دوران ڈیرہ بگٹی کے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سی پیک سے بلوچستان میں مکمل خوشحالی آئیگی متحدہ مجلس عمل اقتدارمیں آکربلوچستان بھراوربلخصوص ضلع ڈیرہ بگٹی کے بنیادی مسائل کوفوری اورترجیحی بنیادوں پرحل کرے گی متحدہ مجلس عمل عام انتخابات میں بھرپورحکمت عملی سے ہرجگہ سے حصہ لے گی متحدہ مجلس عمل کی بحالی سے بیدین قوتوں کے نیندیں حرام ہوچکی ہیں آنے والے انتخابات میں ضلع ڈیرہ بگٹی کے کسی شخصیت یاتنظیم کی حمایت یااتحادخارج ازامکان نہیں ہے کسی کے ساتھ حمایت یااتحادکافیصلہ بھی ہوسکتاہے انہوں نے کہاکہ ضلع ڈیرہ بگٹی معدنیات سے مالامال ہونے کے باوجودبنیادی سہولیات زچہ بچہ سنٹر،پینے کاپانی ،،موبائل سروس اورمیڈیکل وزرعی کالجز اورروزگارکے مواقع کانہ ہوناانتھائی المناک ہے علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے صوبائی امیرمولاناعبدالحق ہاشمی گذشتہ روزتنظیمی دورے پہ ضلع ڈیرہ بگٹی آئے سوئی میں جماعت اسلامی کے کاکنوں نے انکاپرتپاک اندازمیں استقبال کیاانہوں نے ضلع ڈیرہ بگٹی کے دورہ کے دوران ضلع بھرکے اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں جمعیت علمااسلام ضلع ڈیرہ بگٹی کے کابینہ سے اہم ملاقات اورایم ایم اے کی ضلعی کابینہ بنانے پرمشاورت بھی کی ہے اوربہت جلدکابینہ کااعلان کیاجائیگااورنواب بگٹی کے پوتے نوابزادہ گہرام خان بگٹی سے ملاقات کی اورمیرلیاقت علی بگٹی اورمیرعثمان خان بگٹی سے ملاقات کی پاکستان ہائوس سوئی میں وزیرداخلہ کے بڑے بھائی میرجان محمدبگٹی سے ملاقات کی اورمیرعطا اللہ کلپربگٹی کے نمائندے سے بھی ملاقات کی میرجان محمدبگٹی نے امیرصوبہ کے اعزازمیں ظہرانے کااہتمام کیاجس میں انہوں نے شرکت کی اورمیرلیاقت علی بگٹی نے امیرجماعت اسلامی بلوچستان کے اعزازمیں پرتکلف عشائیہ بھی دیاتمام سیاسی شخصیات وعمائدین سے ملکی وصوبائی سیاسی صورتحال پرگفتگوبھی کی مولاناعبدالحق ہاشمی نے جماعت اسلامی کے کارکنوں کے اجتماع اورالخدمت کے کارکنوں اورطلبا اورشہریوں کے اجتماعات سے الگ الگ خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت کامنزل پاکستان میں اسلامی نظام کانفاذآئینی وقانونی جدوجہدسے کرناہے اس کیلئے کارکن اورطلباملک پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذکیلئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں اسلام کانظام پاکستان کامقدرہے اسکانفاذہوکررہیگا۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی نظام کے نفاذسے تمام شہریوں کے مسائل حل ہونگے پورے دورے کے دوران صوبائی امیرجماعت اسلامی کے ہمراہ صوبائی جنرل سیکریٹری مولاناہدایت الرحمن اورصوبائی نائب امیرمحترم بشیراحمدماندئی اورامیرجعفرآبادمحمدامین بگٹی بھی تھے آخرمیں امیرجماعت اسلامی ضلع ڈیرہ بگٹی مولانامجیب الرحمن منصوری اورالخدمت کے صدرمیردوستین خان بگٹی نے آئے ہوئے مہمانان گرامی کوالوداع کیا۔