زیارت کے صحافیوں نے ہمیشہ قلم کے ذریعے قوم کی خدمت کی ، یعقوب کاکڑ

ہفتہ 12 مئی 2018 22:06

زیار ت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) زیارت پریس کلب کے صدر یعقوب کاکڑ نے کہا ہے کہ شکر ہے کہ پوری صوبہ میں زیارت ہی واحد ضلع ہے جس کے تمام صحافی متحد اور منظم ہے کیونکہ زیارت کے صحافی بلیک میلر اور قلم فروش نہیں ہے اور اسی وجہ سے بعض ایسے عناصر جو ہماری شرافت سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،وہ گزشتہ روز زیارت پریس کلب کے عہدیداروں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

پریس کلب زیارت کا اجلاس زیر صدارت محمد یعقوب کاکڑآریانہ لاء فرم آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا جس کی سعادت محمد صادق لالا نے حاصل کی جس کے بعد اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر غور آئے جن میں پریس کلب کی مزید بہتری کے لئے فرنیچر خریدنے اور ساتھ ہی زیارت کے صحافیوں کے ساتھ بعض طبقات کی جانب سے ناجائز اور منفی رویہ اختیار کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور کہاگیاکہ آئندہ ایسے کسی قسم کی ذیادتیوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر پریس کلب محمد یعقوب کاکڑ کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ پوری صوبہ میں زیارت ہی واحد ضلع ہے جس کے تمام صحافی متحد اور منظم ہے کیونکہ زیارت کے صحافی بلیک میلر اور قلم فروش نہیں ہے اور اسی وجہ سے بعض ایسے عناصر جو ہماری شرافت سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ ہمیں فخر ہیں کہ جہاں اور جیسے بھی ہوں صحافیوں کے لئے ہمیشہ بروقت اور کامیاب جدوجہد کی ہے اور اس اجلاس کے توسط سے یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ زیارت کے صحافی اب زیارت عوام کے ساتھ مزید ذیادتیوں، رشوت خوری، کرپشن اور ترقیاتی کاموں میں کرپشن کی بازار گرم ہونے کے خلاف اپنے بیانات کو اخبارات کی شہ سرخیاں بنائینگے یہ ہمارا حق اور زیارت عوام کی ترجمانی ہے ۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری عبدالمنان سارنگزئی کا کہنا تھاکہ ہم نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے اور کرتے رئینگے زرد صحافت اور ذاتیات کی صحافت نہیں کرینگے بلکہ حقیقی معنوں میں عوا م کی ترجمانی کرتے رئینگے۔چیئرمین عبدالمنان کاکڑ کا کہنا تھا کہ بعض لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے تعصب کو ہوا دینے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم زیار ت کے حقیقی نمائندوں نے کھبی بھی ایسی کوئی خبر شائع نہیں کی ہے کہ جس سے جھگڑے اور تعصب پید اہوں ۔

نائب صدر محمد صادق لالا کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ زیارت کے صحافیوں نے حقائق پرمبنی خبروں کو ہر وقت ترجیح دی ہے اور یہ باور کراتے ہیں کہ زیارت کے صحافی ایک ہے جن کے خلاف کوئی سازش نہیں کرسکے گا۔ہدایت اللہ باور کا کہنا تھا کہ ہم نے کھبی بھی کسی اخبار یا ٹیلی ویژن سے کوئی بھی اعزازیہ نہیں لیا ہے بلکہ ہم اپنی جیب کی خرچ سے فیکس، ٹیلی فون،انٹرنیٹ ودیگر اخراجات برداشت کرتے ہیں جس کو ہم باعث اعزاز سمجھتے ہیں ۔اس موقع پر مدثر احمدکاکڑ، فیض محمد فیضانی، مذمل احمد ودیگر صحافی بھی موجود تھے ۔اجلا س کے آخر میں ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے جلد میٹنگ منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔