حب شہرمیں پولیس کی کامیاب کارروائی ، خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے اغواء ہونیوالی دوشیزہ بازیاب، اغواء کار گرفتار

ہفتہ 12 مئی 2018 22:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں پولیس کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کے علاقے مانسہر ہ سے اغواء ہونے والی دوشیزہ کو بازیاب کرکے اغواء کار کو گرفتار کرلیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز حب میں پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لسبیلہ محمد ہاشم مہمند کی ہدایت پر ڈی ایس پی حب سرکل جان محمد کھوسہ اور ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے 13اپریل کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع مانسہرہ سے اغواء ہونے والی دوشیزہ کو بازیاب کرکے ملزم ذیشان کو گرفتارکرلیاہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :