آئندہ انتخابات میں صوبے کی سب سے بڑی پارٹی بلوچستان عوامی پارٹی ہوگی،میر عطاء اللہ خان بلیدی

ہفتہ 12 مئی 2018 22:14

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و ممتاز قبائلی شخصیت میر عطااللہ خان بلیدی نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں صوبے کی سب سے بڑی پارٹی بلوچستان عوامی پارٹی ہوگی اور صوبے میں بی اے پی حکومت بنائے گی ،بلوچستان بھر سے پارٹی میں قومی سوچ رکھنے والے نامور اور با اثر قبائلی شخصیات شامل ہیں جن کے اپنے حلقوں میں اثر ورسوخ قائم ہے ان کی عام انتخابات میں کامیابی یقینی ہے بی اے پی کے قیام کا مقصد بلوچستان کے حقوق کا دفاع کرنا۔

سب قوموں کو ساتھ لے کر چلنا بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ اور صوبے کو ایک ترقی یافتہ صوبا بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر عطااللہ خان بلیدی نے کہاکہ آنے والے عام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کرے گی بلوچستان عوامی پارٹی لسانیت اور قوم پرستی سے پاک صاف سیاسی جماعت ہے جس میں بلوچ پشتون سندھی پنجابی ہزارہ سمیت تمام قبائل اور تمام مزاہب کے لوگ شامل ہیں پارٹی کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ اس سیاسی پارٹی کو نیک نیتی اور سیاسی اصولوں کے مطابق بنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں صوبے کے عوام سے ووٹ حاصل کرنے کے بعد حکمرانوں نے یکسر عوام کو فراموش کرکے صرف اپنے ہی مزموم مقاصد کی حصول کو یقینی بنانے کی کوشش کیں لیکن بلوچستان عوامی پارٹی اسطرح کھبی نہیں کرے گی عوام کے امنگو ں کے مطابق انکی مشاورت سے انکو عوامی نمائندے دیکر انکی دیلیز پر ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرینگے ہم نے ہمیشہ علاقے کے مفادات اور عوامی مسائل کو مد نظر رکھ کر بھر پور جدو جہد کی ہے عوام کی خدمت ہی ہماری سیاسی جدو جہد کا مقصد ہے اقتدار کے بغیر ہی رہے کر عوامی درپیش مسائل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور آئندہ بھی نصیر آباد اور جعفر آباد کے عوام کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے او ر انہیں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ا ن کے تمام مشکلات اور مسائل سے آگاہ ہیں اور دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کا جذبہ سے سرشار ہیں عوام کو بھی چائیے کہ وہ مخلص اور عوام دوست نمائندوں کو آگے لائیں تاکہ ان کے بنیادی مسائل احسن طریقے سے حل ہو۔