جیکب آباد، جمس ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ شروع نہ کرنے کیخلاف اے پی سی کا احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 12 مئی 2018 22:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) جمس ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ شروع نہ کرنے کے خلاف اے پی سی نے احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز کمیٹی جیکب آبادکی جانب سے جمس اسپتال میں ایمرجنسی وارڈ شروع نہ کرنے کے خلاف صدر شعبان ابڑو، عابدسندھی کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالاگیا جس میں مختیار بلوچ،محمدحسن ٹالانی ،شاہد جوادی اوردیگرنے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اورڈی سی چوک پر دھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی ۔رہنمائوںنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمس میں ایک سال سے زائد کاعرصہ گزرنے کے باوجود ایمرجنسی وارڈ شروع نہیں کیاگیاجس کے باعث مریضوں کو پریشانی کاسامناہے مریضوںکو ادویات بھی باہر سے خریدنے کا کہاجارہاہے کروڑوں کی بجٹ کے باوجود مریض سہولیات سے محروم ہیں انہوںنے بالاحکام سے نوٹس لے کر جمس اسپتال کو بچانے کامطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :