جیکب آباد، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،اضافی بلوں اور پانی بحران کے خلاف پی پی شہید بھٹو کا احتجاجی مظاہرہ
ہفتہ 12 مئی 2018 22:14
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی شہیدبھٹو اوراس کی ذیلی ونگزکی جانب سے صرافہ چوک سے ضلعی صدر ندیم قریشی کی قیادت میں شہرمیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،اضافی بلوں اور پینے کے پانی کے بحران کے خلاف ایک زبردست احتجاجی جلوس نکالاگیا جس میں عباس رند،انعام شاہ ،لیاقت لاشاری ،آصف رند،سمیع سومرو،خالد برڑوسمیت کارکنا ن اورشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اورتپتی دھوپ میں دھرنا دے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی مشتعل مظاہرین نے سیپکو اور ضلع انتظامیہ کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے دھرنے کے باعث چوک کے چاروں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جیکب آباد ایشیاء کا گرم ترین شہرہے جہاں درجہ حرارت 52سینٹی گریڈ سے بھی تجاوزکرجاتاہے اس کے باوجود شہریوں کو ریلیف دینے کے بجائے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے 20سے 24گھنٹے بجلی بند کی جاتی ہے اسپتال میں مریض ،اسکول میں بچے اور گھر میں خواتین تڑپتی ہیں کاروبا ربھی شدید متاثر ہورہاہے انصاف کیاجائے رہنمائوں نے کہاکہ شہرمیں پانی کا بحران شدید ہوگیاہے منتخب نمائندے اوربلدیہ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اگر بلدیہ اور سیپکو حکام نے اپنا قبلہ درست نہ کیاتو ان کے دفاتر کا گھیرائو کیاجائے گا۔
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.