سنجاوی ، پیپلز پارٹی چاروں صوبو ں کی پہچان اور وفاق کی علامت ہے، شیر محمد دُمڑ

ہفتہ 12 مئی 2018 22:14

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء ضلعی صدر شیر محمد دُمڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چاروں صوبو ں کی پہچان اور وفاق کی علامت ہے ،پیپلز پارٹی حلقہ پی بی 6پر الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ،پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء ضلعی صدر شیر محمد دُمڑ نے شمولیت کرنے والو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے اور وفاق کی علامت پارٹی ہے ۔

نواز شریف نے پانچ سال میں ملک کو تباہ کیا اور عوام کو آئی ایم ایف کا مقروض کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی نہ صرف بلوچستان بلکہ چاروں صوبوں میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر گی ۔پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں بلوچستانی عوام کو بلوچستان پیکج کا ایک تحفہ دیا اور بے روزگار نوجوانوں کیلئے 15ہزار اسامیاں دی جوکہ ایک مثال ہہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے صوبے کے عوام سے صحت تعلیم اور روزگار چھین لی جوکہ قابل افسوس ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی بی 6پر مفاد پرست ٹولے او ر قومیت کے نام پر عوام کو تقسیم کرنے والوں کو شکست سے دو چار کرے گی۔پیپلز پارٹی زیارت سنجاوی اور ہرنائی میں ایک مضبوط جماعت بن کر اُبرھا ہے ۔اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں سے درجنوں افراد مستفعی ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔