برائن برادرز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 12 مئی 2018 22:14

برائن برادرز فتوحات برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل ..
میڈرڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) مائیک برائن اور باب برائن فتوحات برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے، برائن برادرز نے سیمی فائنل میں نیکولاس ماہوت اور پائری ہربرٹ پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

میڈرڈ اوپن کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں برائن برادرز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیکولاس ماہوت اور پائری ہربرٹ پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو 6-1 اور 7-6، سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :