ویسنینا اور مکارووا پر مشتمل روسی جوڑی نے میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

ہفتہ مئی 22:14

ویسنینا اور مکارووا پر مشتمل روسی جوڑی نے میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز ..
میڈرڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) ایلینا ویسنینا اور ایکامکارووا پر مشتمل روسی جوڑی نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، روسی جوڑی نے فیصلہ کن معرکے میں ٹیمیا ببوس اور ملاڈینووک کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز فائنل میں ویسنینا اور مکارووا پر مشتمل روسی جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ملاڈینووک اور ٹیمیا ببوس کو سخت مقابلے کے بعد 2-6، 6-4 اور 10-8 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :