پاکپتن، نہروں کی بندش سے فصلیں تباہ اور کسانوں کو پریشانی کا سامنا ،

عبدالرحمن وٹو حکومت نے مسائل کم کرنے کیلئے کوئی عملی کام نہیںکیا تو اپنی مدد آپ کے تحت زبردستی نہریں کھولنے پر مجبورہوگئے ہیں ،جنرل سکیرٹری پاکستان کسان اتحاد پنجاب

ہفتہ 12 مئی 2018 22:14

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) پاکستان کسان اتحاد پنجاب کے جنرل سکیرٹری عبدالرحمن وٹو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہروں کی بندش سے کسانوں کی فصلیں تباہ ہوہی ہیں،نہروں کی بندش کے باعث کسانوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، فصلوں کو پانی نہیں مل رہا، کسان اتحاد کا وفد سیکرٹری سے ملاقات کرکے انہیں کسانوں کے مسائل سے آگاہ کرچکا ہے مگر اس کے باوجود نہروں کو نہیں کھولا جارہا ہے۔

۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مسائل کو کم کرنے کیلئے کوئی عملی کام نہیں کررہی ہے، کسان اتحاد جلد اب زبردستی نہروں کو کھولیں گے،کسان اپنی مدد آپ کے تحت زبردستی نہریں کھولنے پر مجبورہوگئے ہیں، حکومت نے ہمیں مجبور کردیا ہے کہ ہم زبردستی جا کر نہریں کھولیں، اگر حکومت کسانوں کے مسائل حل نہ کرے تو کسان خود اپنے مسائل کا حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث پہلے ہی کسانوں کو شدید پریشانی اور مالی مشکلات میں گھیرا ہواہے۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :